ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں سونے کی چین لوٹنے والے ملزم گرفتار

بنٹوال میں سونے کی چین لوٹنے والے ملزم گرفتار

Sun, 24 Dec 2023 01:31:29    S.O. News Service

بنٹوال 23 / دسمبر (ایس او نیوز) بی سی روڈ پراناج کی دکان چلانے والی سروجنی نامی  خاتون کے گلے سے سونے چین اڑانے والے دو لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن کی شناخت اشوکا (34 سال) اور سچن (34 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں لٹیرے موٹر بائک پر آئے تھے اور ہیلمیٹ کے ساتھ گاہک کےطور پر دکان میں داخل ہوئے تھے ۔ جب سروجنی بل کی ادائیگی اور بقیہ رقم واپس کرنے کے لئے اپنے کیس کاونٹر پر جھکی تو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمین نے اس کے گلے سے سونے کی چین چھین کر راہ فرار اختیار کی ۔

دکان کے آس پاس سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے اور کسی قسم کا اہم سراغ موجود نہ ہونے کے باوجود پولیس نے شکایت درج کرنے کے ساتھ بڑی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا جس کی ستائش کرتے ہوئے  ضلع ایس پی نے پولیس ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


Share: